صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس کا ای ٹرانسفر سسٹم بری طرح فلاپ

صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس کا ای ٹرانسفر سسٹم بری طرح فلاپ

  



خانیوال(بیورو نیوز)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا E ٹرانسفر سسٹم فلاپ ہوگیاصوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اساتذہ کے ٹرانسفر کے لئے بنایا گیا E ٹرانسفر سسٹم بری طرح فلاپ ہو گیا۔ 60% امیدوار جن کے باقاعدہ ٹرانسفر کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال تک ہو چکی تھی اور انکو باقاعدہ(ایس آئی ایس) پر سیلکٹڈ کا میسج بھی ملا تاہم گذشتہ روز ان کوایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کا تبادلہ نہیں ہوسکتا آپ اپنے CEO سے رابطہ کریں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ CEO آفس کاچکر لگا(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

رہے ہیں افسران اور کلرک مافیا ان کو مزید پریشان کر رہا ہے اور ان کو کہا جا رہا ہے کہ آپ لاہور جائیں۔ اب پریشان حال اساتذہ اپنے اضلاع اور لاہور کے درمیان ای ٹرانسفر سسٹم کی وجہ سے شٹل کاک بنے ہوئے ہیں اس صورتحال میں متاثرین اساتذہ کا وزیر تعلیم پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ ہے کہ سسٹم کو فوری درست کرکے ان کے تبادلوں کو ں قینی بنایاجائے۔

فلاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر