حاصل پور کی سیاسی شخصیت رائے اوصاف علی کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

حاصل پور کی سیاسی شخصیت رائے اوصاف علی کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)حاصل پور کی سیاسی و سماجی شخصیت رائے اوصاف علی نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کرتے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

ہوئے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف صحت یاب ہو کر بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے ان کے دور حکومت میں پاکستان ترقی کے قریب پہنچ چکا تھا مہنگائی بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا تھا اور ملک معاشی طور پر ترقی کر چکاتھا لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم نے آتے ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچا دی اور معاشی طور پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا سابق سپیکر نے کہاکہ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں سڑکوں کو جال بچھا دیا اور سی پیک منصوبہ بھی میاں نوازشریف کا وژزن تھا لیکن ناتجربہ کار حکومت کے آتے ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے اور سبزی کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے رانا محمد اقبال نے مزیدکہاکہ آئندہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی پاکستان کی عوام نے موجود عمران نیاز ی کی حکومت کو مسترد کرد یا ہے اس موقع پر رائے اوصاف علی بھٹی نے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کو ترقی کی طرف صرف میاں نوازشریف ہی لیجا سکتے ہیں اس موقع پر چوہدری وقار، چاچا خان محمد، محمد رفیق پائے خان موجود تھے۔
ملاقات