وہاڑی: جماعت اسلامی یوتھ آفس پر حملہ، راہگیر جاں بحق، 1شدید زخمی تحقیقات شروع

وہاڑی: جماعت اسلامی یوتھ آفس پر حملہ، راہگیر جاں بحق، 1شدید زخمی تحقیقات شروع

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)نامعلوم کار سواروں نے جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی آفس پر اندھادھند فائرنگ کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار،فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع سے شواہد اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر قبضہ میں لے لیں شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعات کے مطابق دو گزشتہ روز مغرب کے قریب ڈی بلاک میں واقع جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی آفس پر نامعلوم (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

مسلح کار سواروں نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے کلب روڈ کی طرف فرار ہوگئے شہر کی مصروف ترین شاہراہ کلب روڈ پر عینی شاہدین کے مطابق کار سوار اور موٹرسائیکل سوار ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہوئے جا رہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر غلام جیلانی نامی راہگیراور سات ڈبلیو بی کارہائشی رکشہ ڈرائیور محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غلام جیلانی جاں بحق ہوگیافائرنگ کے واقعہ سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اواختر فاروق ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سرکل سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی،پولیس تھانہ دانیوال نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور جماعت اسلامی یوتھ کے آفس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر بھی قبضہ میں لے لی ترجمان پولیس کے مطابق شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر