ٹرسٹ پلازہ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف آپریشن، ٹیم پرمافیا کادھاوا

ٹرسٹ پلازہ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف آپریشن، ٹیم پرمافیا کادھاوا

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن ملتان کی انفورسمنٹ ٹیم نے ٹرسٹ پلازہ کے باہر لگائی جانیوالے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف آپریشن کیا، محکمہ اوقاف عملہ اور ٹھیکہ داران کی شدید مزاحمت، انفورسمنٹ ٹیم کو گرفتاری کرنے سے زبردستی روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان افتخار سہو کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کی انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی کی جارہی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

ہے، سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن حاجی رزاق، عمر خان، فاروق کی سربراہی میں ٹیم نے ٹرسٹ پلازہ کے باہر لگائی جانیوالی غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف آپریشن کیا، انفورسمنٹ ٹیم نے موقع سے پارکنگ رسید اور نقد رقم قبضہ میں لیکر ٹھیکہ دار کے ملازمین کو گرفتار کر لیا جس پر محکمہ اوقاف کا عملہ اور ٹھیکہ داران موقع پر پہنچ گئے اور ملازمین کی گرفتاری میں شدید مزاحمت کی، انفورسمنٹ ٹیم کو معطل کرانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملازمین کو رہاکرالیا، موقع پر موجود شہریوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا، میٹرو پولیٹن کی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کی رپورٹ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن شاہد اقبال کو پیش کردی ہے، رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف نے پلازہ کے باہر سیٹ بیک میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ لگوا رکھا ہے، گاڑیاں روڈ پر کھڑی کردی جاتی ہیں جس سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے۔ چیف ا?فیسر میٹرو پولیٹن شاہد اقبال نے کہا ہے کہ کمشنر ملتان افتخار سہو کی ہدایت پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی ہر صورت میں جاری رہے گی، مافیا کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر