ایوان تجارت وصنعت ملتان کی فلاحی امور کمیٹی کااجلاس، مختلف منصوبوں کی منظوری

ایوان تجارت وصنعت ملتان کی فلاحی امور کمیٹی کااجلاس، مختلف منصوبوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی فلاحی امور کمیٹی کا اجلاس تعلیم،صحت اور فراہمی غذا کے منصوبوں کی منظوری دی گئی کمیٹی کنوینئر خواجہ صلاح الدین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایوان شیخ (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

فضل الہی نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فلاح کے کام کے لیے چنا ہے ہم مل جل کرایوان کی چھتری تلے شہر میں فلاحی خدمات سرانجام دیں گے۔ اللہ نے اجر دینا ہے کوئی وقت دے گا اور کوئی وسائل فراہم کرے گا۔ اللہ ہم سب کی مشترکہ کوشش کو قبول کرے انشاء اللہ دسمبر کے آغاز پر عملی اقدامات شروع ہو جائیں گے۔ اجلاس سے خواجہ صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تعلیم،صحت اور فراہمی خوراک کے فلاحی منصوبوں پر کام کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تعلیم کے حوالہ سے مستحق اور زہین طلبہ خصوصا ٹاپرز کے تعلیمی اخراجات جو وہ ادا نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین جو کھلے پلاٹ میں بے یارومددگار موجود ہوتے ہیں ان کے لیے کھانے کی فراہمی اور نشتر کے کسی بھی وارڈ کو تحویل میں لے کر اس میں?فلاحی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔ اجلاس میں تینوں شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اجلاس میں نائب صدر ندیم احمد شیخ،مجید اللہ خان،شیخ عاصم سعید،خواجہ محمد عثمان،اورنگزیب عالمگیر،اعجاز احمد،عبدالرحمان قریشی،محمد شفیق نے شرکت کی۔
منظوری