سائلین کوسہولیات کی فراہمی پاسپورٹ عملے کی اولین ترجیح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور

سائلین کوسہولیات کی فراہمی پاسپورٹ عملے کی اولین ترجیح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ...

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز غیر ملکی طلباء سیاح اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے فارنرز کے قیام کی مدت میں توسیع دے سکیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

آفس ملتان چوہدری عبدالغفور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان کے مختلف تدریسی اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء، سیاح اور مختلف پراجیکٹ پر خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ورکرز اپنے قیام کی مدت میں توسیع کے لئیے پاسپورٹ آفس سے رجوع کرکے اپنے قیام کی مدت بڑھا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کے ٹکٹس اور پیکج کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہونے کے باعث پاسپورٹ اجراء کی تعداد میں بہت کم آئی ہے گذشتہ سالوں کی نسبت 400 سے کم ہوکر 125 تک جا پہنچی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سائلین کو سہولیات کی فراہمی پاسپورٹ آفس سٹاف کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر