ایمز کالج لودھراں میں طلباء کے اعزاز میں تقریب ڈاکٹر ثمینہ مطلوب اوردیگر شخصیات کی شرکت

ایمز کالج لودھراں میں طلباء کے اعزاز میں تقریب ڈاکٹر ثمینہ مطلوب اوردیگر ...

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان) ایمز کالج لودھراں میں فرسٹ ایئر کے طلبا کے اعزاز میں ویلکم پارٹی منعقد ہوئی جس میں کالج ہذا کے طلبا نے بھر پور انداز میں شرکت کی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب ایم این اے مسلم (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

لیگ ن لودھراں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اور دیگر مخلوقات میں فرق علم اور عمل کا ہی ہے۔فرد ہو یا قوم تعلیم اس کے لئے ناگزیر حقیقت اور لازمہ حیات ہے تعلیم وسیع تر معنی میں تجربے کا نام ہے اور تجربات کا یہ عمل لحدسے مہد تک جاری رہتا ہے۔علم کی فضیلت و عظمت،ترغیب و تاکید اسلام میں جس بلیغ ودلاآویزانداز میں پائی جاتی ہے عدیم المثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمز کالج لودھراں کے کالجوں میں بہترین کالج ہے۔ادارہ ہذا کی انتظامیہ نے حال ہی میں مختلف تقریبات،سپورٹس گالا، ٹیلنٹ ٹیسٹ، تفریح اور معلومات ٹرپس لے جا کر ایک نئی روایت قائم کی۔ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قاری امید علی نے کہا کہ قوموں کی معاشی،اخلاقی،تمدنی،دفاعی،معاشرتی،سماجی،اور مذہبی اقدار کی ترقی تعلیم کی ہی رہین منت ہے۔ تعلیم انسان کے اندر خود داری اور عزت نفس کے جذبات پیدا کرتی اور انسانی سیرت آراستہ ہوتی ہے۔ رانا اشرف صدر پنجاب ایجو کیشن لودھراں نے کہا کہ مال خرچ کرنے سے کم جبکہ علم خرچ کرنے سے بڑھتا ہے۔مال کی حفاظت انسان جبکہ علم انسان کی حفاظت کرتا ہے۔علم کو کوئی چور چرا سکتا ہے نہ سیلاب بہا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک شریف آرائیں بہترین معلم ہیں اور بہترین ڈائریکٹر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب ایمز کالج لودھراں کا بہترین کالج بن چکا ہے اور پہلے نمبر پر ہے میں اس کالج میں آکر فخر محسوس کرتا ہوں ایم ڈی جمز سکول سسٹم چوہدری غضنفرعباس نے کہا کہ احادیث مبارکہ کی رو سے تحصیل علم والے کی راہوں میں فرشتے خوش ہو کر ان کے قدموں تلے اپنے پر بچھاتے ہیں اللہ جنت کے حصول کا راستہ آسان فر ما دیتا ہے۔عفت طاہرہ سومرو ایڈوکیٹ نے کہا کہ علم جہالت کے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنے والا واحد چراغ ہے جو مومن کی میراث ہے آج کے ہونہار طالب کل کے روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت صرف نوک پلک سنوارنے کی ہے جو کہ تعلیم کے زریعے ہی ممکن ہے پاکستانی طالب علموں نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔مسلسل محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔آخر میں ایمز کالج لودھراں کے پرنسپل ملک شریف آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے مستقبل کے معمارہوتے ہیں، مستقبل کو سنوارنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و تعمیر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ بچوں کو جتنی اچھی تعلیم و تربیت دی جائے گی، بڑے ہو کر وہ اتنا ہی بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ لانے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہیں۔ڈائریکٹر ایمز کالج لودھراں ملک شریف نے مزید کہا کہ میں تمام معززین مہمانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری اور ہمارے کالج کے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ملک سعید آرائیں صدر کار شور وم، ملک حنیف بھٹہ سیکرٹری ڈاکٹر رانا طارق، ملک اللہ دتہ آرائیں ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی، چوہدری نور محمد مییو ریس اعظم گیلے وال، ملک اکبر آرائیں ڈائریکٹر وسیب ٹورز، محمد آصف الفلاح سکول سسٹم لودھراں، میڈم فوزیہ زاہدپرنسپل ایمز پبلک سکول، غلام مصطفی خاں سابق پرنسپل کامرس کالج لودھراں،محمد سلیم کالج کوارڈینٹر، میڈم غزالہ ایڈمن، پھول محمد ربانی خان، پروفیسر وسیم طاہر، پروفیسر محمد الطاف، پروفیسرخضر فاروق،عمر کانجو، ملک حنیف آرائیں،ملک وسیم، آصف ریحان، پروفیسر زاہد، را محسن، ودیگر موجود تھے۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر