تحفظ عزاداری پنجاب کے مرکزی صدر شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ ادا، سیاسی، سماجی شخصیات کا اظہارتعزیت

تحفظ عزاداری پنجاب کے مرکزی صدر شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؑ پنجاب کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ ملک خاور حسنین بھٹہ اور ملک سہیل حسنین بھٹہ کی دادی بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

مرحومہ کی نماز جنازہ کربلا حضرت شاہ شمسؒ کے احاطہ میں ادا کی گئی اہلسنت مکتب فکر کے خطیب جامع مسجد دربار حضرت موسٰی پاک شہید ؒ قاری سعید سرمد جبکہ اہل تشیع مکتب فکر کے علامہ سید سلطان احمد شاہ نے الگ الگ نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ کے بعد مخدوم طارق شمسی، مخدوم حسن رضا شمسی، مخدوم زوہیب گیلانی نے دعا کرائی نماز جنازہ میں سوگوار خاندان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، ایس پی سٹی جاوید خان، ڈی ایس پی حرم گیٹ یوسف ہارون، ضلعی امن کمیٹی کے ارکان محمد ایوب مغل، سید علی رضا گردیزی، علامہ انوارالحق مجاہد، علامہ خالد محمود ندیم، مظہر جاوید سیال، مہر مزین عباس چاون، زاہد بلال قریشی،اصغر عباس نقوی، سابق سیشن جج وجاہت حسین لنگاہ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، ڈاکٹر اکمل مدنی، ڈاکٹر عقیل لابر، ڈاکٹر کاظم لابر، تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی، مخدوم مشاہد عباس شمسی، مخدوم ظہور حسین شمسی، سید طالب حسین پرواز،ملک ارشاد رسول ایڈووکیٹ، حاجی خضر عباس جعفری، قاضی غضنفر اعوان، سید عمران گردیزی،ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر، ملک شکیل لابر، ملک جمال لابر، مخدوم سید صدرالدین گیلانی، امتیاز حسین صدیقی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم ظفر حسین شمسی، علامہ اقتدار حسین نقوی، سید علی حیدر بخاری، تنویر لنگاہ، عامر لنگاہ، شاہ زیب حسین، ملک مجیب لابر، الحاج اشرف قریشی، ڈاکٹر تراب رضا، عامر محمود نقشبندی، حسن عباس رضوی، سید آغا حسین شمسی، ملک سعید سیال، مخدوم سجاد حسین عباسی، علامہ قاضی نادر علوی، قاضی مظفر، کلب عابد سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی الحاج شفقت حسنین بھٹہ کے مطابق قل خوانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مخدوم زادہ زین قریشی، چیئرمین مرکزی امام حسین ؑ کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے الحاج شفقت حسنین بھٹہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
انتقال