عمران خان ملک کو درست سمت پرگامزن کرنے کیلئے کوشاں، جاوید اقبال وڑائچ

عمران خان ملک کو درست سمت پرگامزن کرنے کیلئے کوشاں، جاوید اقبال وڑائچ

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، اقتدار ہاتھ سے جاتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار مٹھی بھر عناصر عوام کی عدالت سے بھگائے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ملک و قوم کے لئے درد دل رکھتے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر ملک کو درست سمت گامزن کرنے کے لئے کوشاں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ہیں۔ اپنی رہائشگاہ پر عوامی مسائل سننے کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خدمت کو اپناشعار بناتے ہوئے رواں دواں ہیں۔ ن لیگ کے دور میں ایک شاہراہ پر ترقیاتی کاموں کا راگ الاپنے والوں نے حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔ پاکستان تحریک انصاف ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر تمام حلقہ کے علاقوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام کروائے گی تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کا احساس محرومی ختم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ تھانہ کلچر، لوٹ مار، قبضے اور ذاتی مفادات کے لئے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے عناصر کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق کی فراہمی کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر