حکومت کی نااہلی سے مسائل بڑھ رہے ہیں، احمد یار ہنجرا

حکومت کی نااہلی سے مسائل بڑھ رہے ہیں، احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے،(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

پاکستان کی تاریخ میں واحد پی ٹی آئی کی گورنمنٹ ایسی ہے جو اپنے ابتدائی دنوں میں غیر مقبولیت کہ انتہا تک پہنچ گئی ہے، اس کی بڑی وجہ ان کا نااہل ہونا اور ناتجربہ کاری ہے مگر اس کے باوجود عمران خان ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے،مسلم لیگ ن اور نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے، ووٹ کو عزت دو ایک فلاسفی ہے جس کا مطلب عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،مسلم لیگ عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع منہاں کی معروف سیاسی وسماجی وگورمانی برادری کی سرکردہ شخصیت سجاد خان گورمانی کی جانب گئے لیگی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر لیگی کارکنان کے علاوہ مختیار احمد رحمانی،شیخ علی عباس عثمان،چوہدری محمد سلیم،سید ثقلین شاہ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی شریک تھی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے ووٹ کو عزت دو ایک فلاسفی ہے جس کا مطلب عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کابینہ کے زیادہ تر لوگ عوام کے جھٹلائے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے اس نے ملک کو جہاں قرضے میں ڈوب دیا ہے وہیں پر ملک کو مہنگائی جیسے مسائل سے بھی دوچار کر دیا ہے پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور دونوں ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعاہیں دے رہے ہیں، موجودہ حکومت کی ستر فیصد کابینہ کے ارکان نیب زدہ ہیں مگر انہیں نا تو گرفتار کیا جاتا ہے اور ناہی کوئی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے جبکہ اسکے برعکس اپوزیشن کے لیڈران سمیت دیگر افراد کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر موجود عمائدین علاقہ نے سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کو مسلم لیگ ن کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ا پنے بھر پور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ پارٹی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گئے۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر