میپکوٹیموں کاآپریشن،176بجلی چوروں کا گھیرا تنگ، کارروائی تیز

میپکوٹیموں کاآپریشن،176بجلی چوروں کا گھیرا تنگ، کارروائی تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 176بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر32لاکھ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

67ہزارروپے جرمانہ عائد۔2 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 26نومبر2019?ء کو ملتان میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو15246یونٹس چوری کرنے پر271388روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو24276یونٹس چوری کرنے پر411360روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 15 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو26860یونٹس چوری کرنے پر390550 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو10183یونٹس چوری کرنے پر191100 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16گھریلو،کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو22696یونٹس چوری کرنے پر321002روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، رحیم یار خان میں 63گھریلواورکمرشل صارفین کو59511یونٹس چوری کرنے پر870500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17 گھریلوصارفین کو22172یونٹس چوری کرنے پر 363200روپے جرمانہ، بہاولنگرمیں 11گھریلوصارفین کو13045یونٹس چوری کرنے پر259720روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو9802یونٹس چوری کرنے پر188628روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔