حکومت نے ایکسٹنشن کے آسان معاملے کو متنازعہ بنایا،شیری رحمن

حکومت نے ایکسٹنشن کے آسان معاملے کو متنازعہ بنایا،شیری رحمن

  



اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے ایکسٹنشن کے آسان معاملے کو متنازعہ بنایا،حکومت کی نااہلی نے ملک اور حساس اداروں تذبذب میں ڈالا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایکسٹینشن ماضی میں بھی ہوئی ہیں، اس حکومت نے ایکسٹنشن کے آسان معاملے کو متنازعہ بنایا۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت کی نااہلی نے ملک اور حساس (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

اداروں تذبذب میں ڈالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 70 سال میں ایسا نہیں ہوا، اس حکومت نے نااہلی کی نئی حدیں پار کی ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ صدر نے کہاں میں نے دستخط کی ہے، پھر کہا یاد نہیں، کچی پرچی پر ایکسٹنشن نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ کچی پرچی والی حکومت اب اور نہ پریشان کرے، حکومت کی نااہلی نے ملک کو ہلا دیا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ یہ بڑا حساس معاملہ ہے، حکومت نے کہا کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی۔شیری رحمان نے کہاکہ اگر گڑبڑ نہیں تھی تو کابینہ کے ہنگامی اجلاس کیوں بلائے اور ترمیم کی۔

شیری رحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر