آئی جی کے بعد500 افسر تبدیل کرنیکا فیصلہ، فہرستیں تیار
مظفرگڑھ(نامہ نگار)آئی.جی پنجاب کی تبدیلی کے بعد 500 افسران کے تبادلوں کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں.جس میں متعدد ڈی پی اوز ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز شامل ہیں.ذرائع کے مطابق نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے چارج سنبھالنے کے بعد سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کا لگایا گیا پنجاب(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
پولیس کا سیٹ اپ تبدیل کیا جا رہا ہے.مظفرگڑھ سمیت ڈی جی خان ڈویڑن میں بڑی تعداد میں پولیس افسران کے تبادلے متوقع ہیں.پرانے ایس ایچ اوز اور محرروں کا سیٹ اپ بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔