ڈاکٹرز، وکلاء آمنے سامنے، گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کا نشتر میں احتجاج

ڈاکٹرز، وکلاء آمنے سامنے، گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کا نشتر میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ڈاکٹرز اور وکلاء کے مابین جھگڑے کے معاملہ پرڈاکٹرز کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان نے نشتر ہسپتال میں احتجاج کیاہے تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پروفیسر ڈاکٹر مسعودالروف ہراج،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

اشرف ساقی،رانا عامر اور دیگر کی قیادت میں نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور کے باہر جمع ہوئے جہاں لاہور کے سرکاری ہسپتال میں کی جانے والی وکلاء گردی کے خلا بھرپور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعودالروف ہراج،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر فاران اسلم اور پیرا میڈیکس و نرسز عہدیدران نے کہا کہ ڈاکٹرز پر تشدد کے بعد ڈاکٹرز کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی اور اسمیں ناجائز دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی،چند شرپسند وکلاء کی غنڈا گردی کسی صورت قبول نہیں ہے،واقعے کی میرٹ پر تفتیش کے بعد مجرمان کو سزائیں دی جائیں اگر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی تو پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کام بند کر کے بھرپور احتجاج ہو گا،اس حوالے سے جی ایچ اے ملتان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے لئے ۱ سال سے زیر التوا سیکیورٹی بل منظور کر کے فوری قانون بنایا جائے۔
احتجاج