پٹواری کروڑوں کامالک، ریجنل ٹیکس آفس متحرک، تحقیقات کادائرہ وسیع
ملتان ( نیوز رپورٹر) ملتان میں تعینات پٹواری کی50کروڑروپے سے زائد مالیت کی بے نامی جائیدادپر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے تحقیقات شروع کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو یونٹ نمبر1رینج ون ملتان زون نے 50کروڑروپے کی جائیداد کے مالک پٹواری کیخلاف پرائم منسٹر سیٹزن پورٹل پر ایک شہری نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملتان میں تعینات پٹواری حماد رضا دولدمشتاق حسین 50کروڑ روپے زائد مالیت کی بے نامی جائیداد کا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
مالک ہے اورپٹواری حماد رضا کے بچے ایک مہنگے سکول میں زیر تعلیم ہیں، پٹواری حماد رضا نیتین بے نامی جائیدادیں اپنے بھائی اور قریبی رشتہ داروں کے نام پر خریدی ہوئی ہیں،جائیدادیں موضع طرف جمعہ خالصہ میں چھوٹے بچوں اوراپنی بیٹی ھیباکے نام پر جائیداد رکھی ہوئی ہے جبکہ 45لاکھ 64ہزار 851روپے کا کیش،پرائزبانڈز اور بینک بیلنس بھی موجود ہے، درخواست میں یہ بھی انکشا ف کیاگیا ہے کہ پٹواری حمادرضا سالانہ تنخواہ کی مد میں آمدن 5لاکھ 81ہزار روپے ہے اور جائیداد سے انکم 4لاکھ 20ہزار روپ ے ظاہر کی گئی ہے جس پر ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس ا?فس ملتان نے ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے،موصول ہونیوالی شکایت پر ریجنل ٹیکس ا?فس نے فرد ملکیت کا جائزہ لیا تو جس کے مطابق جائیدادکے مالک وقار حسین و لد مشتاق حسین ہے جو کہ پٹواری حماد رضا کے سگے بھائی ہیں لیکن ان کی شناختی کارڈ کی تفصیلات تاحال دستیاب نہیں ہے جس پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں محمد وقاص اور پٹواری حماد رضا کا بے نامی جائیداد کے حوالے سے جانچ پڑتال کے بعد تعین کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈریونیو آفیسر رب نواز نے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 سیکشن 176 کے تحت لاہور گرائمر سکول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹواری حماد رضا کیزیرتعلیم بچوں کی اداشدہ فیسوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
وسیع