ملتان میں 60بیڈز پرمشتمل زچہ بچہ ہسپتال بنانے کامنصوبہ
ملتان (وقا ئع نگار)60 بیڈز کا نیا زچہ بچہ ہسپتال ملتان میں بنانے کا عندیہ دیدیاگیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کیپٹن محمد عثمان کا نئے ہسپتال اور ڈی ایچ کیو کو نئی عمارت شفٹ کرنے کیلئے دونوں مقامات کادورہ زرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن محمد عثمان نے 60 بیڈز پر مشتمل نیا زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے غلہ گودام ملتان کا وزٹ کیا۔غلہ گودام 27 کنال 16 مرلے کی جگہ پر نیا ہسپتال بنانے کا عندیہ دیا گیا۔کیپٹن عثمان نے مزید گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
بہاولپور بائی پاس کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی نیو ہسپتال عمارت کا بھی وزٹ کیا جسکا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کو نیو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں شفٹ کرنے کیلئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس۔ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکشن آفیسر پر مشتمل کمیٹی بنا دی جو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جلد نئی عمارت میں شفٹ کرنے کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔مزید برآں (ر) کیپٹن عثمان نے شہباز شریف ہسپتال میں بیڈ لفٹس اور electric substairs.h-vacسسٹم کو فوری نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
منصوبہ