کراچی پولیس کی کارروائی،19 غیر ملکی افغان باشندے گرفتار
کراچی(آن لائن)موچکو پولیس کی کارروائی‘ حب بلوچستان سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ سے19 غیر ملکی افغانی باشندے گرفتاری‘ اسمگلنگ کا سامان برآمد‘چنیسر گوٹھ سے خاتون منشیات فروش پکڑی گئی‘ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے19 افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم ڈیوٹی لایا جانے والا سامان برآمد کرلیا گیا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان افغان باشندے ہیں اور ملزمان حب بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں نان کسٹم ڈیوٹی کااسمگلنگ کا سامان لارہے تھے کہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی‘ تاہم گرفتاری ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘جبکہ محمود آعاد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرکے خاتون منشیات فروش ملزمہ زیب النساء عرف زیبو کو گرفتار کرلیا۔
افغانی گرفتار