ملتان:قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، سپورٹس کمپلیکس کی اراضی واگذار

ملتان:قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن، سپورٹس کمپلیکس کی اراضی واگذار

  



ملتان(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انٹی کرپشن نے گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران متی تل روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس کی سرکاری 40 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی ہے جسے قبضہ مافیا کافی عرصہ سے کاشت کر رہا تھا۔مذکورہ کاشت کار سے اب سرکاری اراضی کی کاشت کا تاوان بھی وصول کیا جائے گا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن حسن رضا کھاکھی نے کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا ہے۔

واگذار

مزید : ملتان صفحہ آخر