بورے والا: مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکوہلاک، 3فرار، علاقے کی ناکہ بندی
بورے والا(تحصیل رپورٹر) بورے والا کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والا ڈاکو انتہائی خطرناک اشتہاری تھا اور دوران ڈکیتی قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھاتفصیلات کے مطابق بورے والا کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 146/ ای بی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق چار ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع ملتے ہی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پالیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تو ان میں سے ایک ڈاکو جسکی شناخت یامین عرف مینی لکھن کے نام سے ہوئی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈاکووں کا یہ گروہ کئی روز سے اس علاقہ میں ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کرتا اور مزاحمت پر انہوں نے دو افراد کو قتل بھی کردیا تھا ہلاک ہونے والے ڈاکو اور اسکے ساتھیوں کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے اور علاقہ میں دہشت کی علامت تھے۔پولیس مقابلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ عوام الناس کے جا ن ومال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔ عوام الناس کی جانوں سے کھیل کر انہیں نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکوؤں کی معاشرہ میں کوئی جگہ نہ ہے. ماؤں کے بیٹے, عورتوں کے سہاگ اور معصوم بچوں کے سروں سے سایہ چھیننے والے جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے مقابلے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگوں کی کثیر تعدا دبھی وہاں جمع ہوگئی اور انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق، ایس ڈی پی او عزیر احمد، ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمدیعقوب اور ان کی ٹیم کے حق میں نعرہ لگائے جبکہ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ٹیم کو شاباش دی