ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہر یوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہر یوں کو لاکھوں کانقصان

  



ملتان ( وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تاحال پولیس ایک بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زیڈ بلاک میں فرمان سے دو نامعلوم مسلح ڈاکو نے موبائل اور نقدی چھین کر فرار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے سعیدہ والابائی پاس سے دو مسلح نے عمیر سے نقدی پانچ ہزار چھین کر لے گئے، چاہ پیروالہ سے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

محمد صدیق کے گھر سے نامعلوم چور نقدی، زیور اور23موبائل چوری کرکے لے گئے، سٹی شجاعباد کے علاقے بستی خیر پور سے 5مسلح ڈاکو نے محمد شفیق کے گھر اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی2لاکھ،1تولہ سونا لے گئے، موضع خیر پور سے محمد ریاض کے گھر سے نامعلوم چور 2لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ممتاز آباد سے فیضان سے دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی8ہزاراور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، ایم جناح سکول کے باہر سے سبحان کی موٹرسائیکل،تھانہ قطب پور کے علاقے کائیاں پور سے محمد ارشد، نیاز ٹاون سے محمد شریف کی نامعلوم چور موٹرسائیکل لے گئے، مسلم کالونی منور احمد کے گھر سے نامعلوم چور نقدی و زیور چوراکر لے گئے، پرانی چاندماڑی ملک اصغر سے چار مسلح ڈاکو نے روک کرنقدی، ریال، انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے، جلیل آباد کے علاقے گراس منڈی سے محمد اعجاز، تھانہ گلگشت کے علاقے اللہ شافی چوک سے نبیل، بستی کالروسے عبدالستار کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے، لودھی کالونی وسیم الطاف سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے کچہری سے عبداللہ کا رکشہ، حضوری باغ روڑ سے انور کی موٹرسائیکل، شمس آباد سے اعجاز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ نیوملتان کے علاقے گلستان چوک سے عامر اختر سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لے گئے، گلشن مارکیٹ ست فصیح، یاسر کی موترسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اشرف آباد سے نسیم اختر کے گھر سے ملزمان ندیم، عدنان وغیرہ بالیاں اور نقدی ایک لاکھ لے گئے، تھانہ صدر کے علاقے سکندر ی ہیڈ سے شفیع کی موٹرسائیکل چوری،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مسجد اللہ والی کے باہر سے نامعلوم چور افضل کی موٹرسائیکل لے گئے، حسین آگائی بازار سے سمیع اللہ اور دیگر7افراد کے موبائل چوری ہوگئے، چکی والی گلی سے ندیم احمد سے دو مسلح ڈاکو نے 22ہزار نقدی چھین لی گئی، تھانہ کپ کے علاقے صرافہ بازار سے رانا ندیم کی دوکان پر نامعلوم چور تالے توڑ کر سونا و چاندی مالیت9لاکھ کا سامان لے گئے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر