کسان زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کریں، ٹماٹر کی قیمت قابو پر نہ آنے کے سوال پر زرتاج گل کاایک اورمشورہ

کسان زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کریں، ٹماٹر کی قیمت قابو پر نہ آنے کے سوال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) ٹماٹر کی قیمت قابو میں نہ آنے کے سوال پر وزیر مملکت زرتاج گل نے شہریوں کو ایک اور مفت مشورہ دے ڈالا، کہتی ہیں جنوبی پنجاب میں بہت زمین ہے شہری زیادہ سے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

زیادہ سبزیاں اگائیں۔ مظفرگڑھ میں غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ٹماٹر حکومت کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟جس پر زرتاج گل نے ٹماٹر کی قیمت بڑھانے کی وجوہات بتانے کی بجائے عوام کوزیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔زرتاج گل کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب میں بہت زمین ہے یہاں سبزیاں کاشت کی جائیں اور حکومت زراعت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔
مشورہ