چلڈرن کمپلیکس: سکیورٹی گھپلوں کی شکایات، انکوائری کمیٹی کانجی کمپنی کو جرمانہ

چلڈرن کمپلیکس: سکیورٹی گھپلوں کی شکایات، انکوائری کمیٹی کانجی کمپنی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار)چلدرن کمپلیکس سیکورٹی گھپلوں کی خبر شائع ہونے پر انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر ظہیر کی طرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نجی سیکورٹی کمپنی کو چھ ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے سیکورٹی سپر وائزرز کو وارننگ لیٹر جاری کردیا(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ہے۔تفصیل کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں سیکورٹی عملہ کی غیر موجودگی کے نام پر سیکورٹی سپر وائزرز کی ملی بھگت سے حاضری شو کرکے سیکورٹی گارڈز کی اضافی تنخواہیں نکلوائی جارہی تھیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر نے انکوائری مکمل کی اور حاضری شیٹ بوگس ثابت ہوئی جس پر نجی سیکورٹی کمپنی کو چھ ہزار روپے جرمانہ اور سیکورٹی سپر وائزرز کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے۔ڈاکٹر ظہیر کے مطابق نجی کمپنی نے تینوں شفٹوں میں بوگس حاضری کو درست کرتے ہوئے اپنی نفری پوری کرلی ہے۔
جرمانہ