جمشید دستی کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ، لیگل انسپکٹر عدالت پیش، مقدمات کی وضاحت

جمشید دستی کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ، لیگل ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو ہراساں کرنے اور ان کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ڈی ایس(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

پی ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ اور لیگل انسپکٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جمشید خان دستی کے خلاف 2018 میں مظفرگڑھ سٹی تھانہ میں 16 ایم پی او کا ایک اور تھانہ شاہجمال میں غلط بیانی کرکے خود کو ایم این اے ظاہر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا اس کے علاوہ کوئی اور مقدمہ تاحال درج نہیں ہے جس پر جمشید دستی کے وکیل نے استفسار کیا کہ ان کے خلاف مزید مقدمات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جائے تاکہ وہ عدالت سے ان کی ضمانتیں کروا سکیں اور پولیس کو چھاپے مارنے سے باز رکھا جائے فاضل عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

وضاحت

مزید : ملتان صفحہ آخر