پاکستان مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہرفورم پرجائیگا، سید خاور علی شاہ

پاکستان مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہرفورم پرجائیگا، سید خاور علی شاہ

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کشمیریوں کو حق رائے دہی دئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا، حق رائے دہی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، نہتے کشمیری تاریخ انسانیت کی بدترین ریاستی دہشت گردی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کانشانہ بنائے جا رہے ہیں، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کامرتکب ہورہا ہے، بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کے خون سے ہو لی کھیل رہی ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرادادو ں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا، او آئی سی سمیت اقوام عالم کو بھارتی جبر وستم کا نوٹس لینا ہوگا، تاریخ کے کٹھن موڑ پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گا، ان خیالا ت کا اظہار سید گروپ کے سربراہ، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز سید گروپ کے مقامی راہنماء ھاجی محمد ارشد سنگا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج نہتے کشمیری عوام کا خون بہانے میں لگی ہو ئی ہے، ا نہو ں نے کہا کہ کشمیری مسلمان تاریخ کی بندترین ریاستی دہشت گردی کا شکا ر ہیں۔

سید خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر