حکومت کسانوں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حسین جہانیاں گردیزی

حکومت کسانوں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر)عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے،تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے حکومت اور عوام کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن کے تحت شہریوں کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنایاجارہا ہے،ان خیالا ت کا صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے موضع(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

چک شیر خان تحصیل کبیروالا میں مہر رب نواز باٹی اور مہر محمد طاہر باٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کبیروالا کی تعمیر وترقی اور عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملنے والے تمام ترقیاتی فنڈز شہری اور دیہی علاقوں میں بلاامتیاز استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث فصلات کا پیدواری ہدف پورا نہیں ہوسکا،جس سے ہمارے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی مشکلات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور کسانوں کو مالی مشکلات سے نکالنے لئے قرضہ جات اور زرعی مداخل پر سبسڈی بھی دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔سید گروپ کے مرکزی رہنما سید عابد امام نے کہا کہ سید گروپ کے منتخب عوامی نمائندوں کی صورت میں تحصیل کبیروالا کے عوام اقتدار میں ہیں،ہم انتقامی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔عشائیہ سے سید محمد علی دوست گردیزی،میزبان مہر رب نواز باٹی،مہر طاہر باٹی،سردار نعیم ارشد خان سیال،سید منتظر مہدی،راؤ سعید احمد،مہر عبدالرشید باٹی،سردار محمد خان سیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عشائیہ تقریب میں مہر محمد نواز باٹی،مہر مشتاق احمد باٹی،ڈاکٹر غلام قادر بھٹی،مہر عبدالمجیدباٹی،راؤ نفیس احمد،سردار خان سیال،سید عمران حیدر گردیزی،مہر محمد اقبال اوجلہ،عمار خان بھٹہ،مہر محمد ابراہیم باٹی،سردار اسلم حیات خان سیال،مہر اختر حسین سہواور دیگر نے شرکت کی۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر