مشرف کیس،خصوصی عدالت کی قانونی حیثیت؟دائر درخواست کی آج سماعت

مشرف کیس،خصوصی عدالت کی قانونی حیثیت؟دائر درخواست کی آج سماعت

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سنگین غداری کیس کی سماعت کے لئے قائم خصوصی عدالت کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست کی آج 28نومبر کو سماعت کریں گے۔فاضل جج نے اس درخواست پر وفاقی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

حکومت کو نوٹس جاری کررکھے ہیں، عدالت عالیہ نے حکومت سے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں خصوصی عدالت کو غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے گزشتہ روز خصوصی عدالت کو اس کیس کا فیصلہ کرنے سے روکنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست کے حوالے سے پرویز مشرف کے وکلاء کا کہناہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست غیر موثر نہیں ہوئی، ان کے وکیل اظہر صدیق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت درخواست واپس نہیں لی جائے گی،اس درخواست میں اٹھائے گئے نکات اسلام آباد ہائی کورٹ میں اٹھائے جانے والے نکات سے مختلف ہیں، لاہور والی درخواست میں خصوصی عدالت کی تشکیل کے قانونی جواز کو چیلنج کیا گیاہے۔

مشرف کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر