مسائل کا واحد حل قران و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہے، نور الحق قادری

مسائل کا واحد حل قران و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہے، نور الحق قادری

  



نوشہرہ کینٹ (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے،امن سے ہی ترقی آتی ہے۔حضور کی زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے۔پیغمبراسلام کسی خاص قوم،نسل یا مذہب نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک نمونہ کامل ہیں نبی پاک ؐنے دنیا کے لیے امن کا پیغام لائے اور آپ ؐنے انسانیت کو عدل، انصاف اور برادری کا درس دیا۔حضرت محمد ؐ نے امن ومحبت کادرس دیاجس پر عمل پیراہوکر معاشرہ کوامن وآشتی کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے۔(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

نبیؐ کی سیرت مطہرہ ہمارے لیے عمل کا بہترین نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پبی کے علاقے رحمت آباد کے جامعہ کریمیہ غفوریہ میں 31 ویں سالانہ رحمت العالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔31 ویں سالانہ رحمت العالمین ؐکانفرنس سیسابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق اور سابقہ گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی خطاب کیا۔رحمت العالمین ؐ کانفرنس میں پختونخوا کے مشہور نعت خوانوں نے نعتیں پیش کی جبکہ اس پروقار مذہبی کانفرنس میں جامعہ کریمیہ سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ سرٹفیکٹ اور عمرے کے ٹکٹیں بھی تقسیم کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان رب العالمین کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ایک تحفہ سے کم نہیں۔پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے۔ہم قران و سنتؐ پر عمل کرکے ہی کاکامیاب قوم بن سکتے ہیں۔ہمارے مسائل کا واحد حل قران و سنت پر عمل پیرا میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی ؐسے عشق و محبت اور فرمانبرداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

نور الحق قادری

مزید : ملتان صفحہ آخر