ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مختلف تنظیموں کے زیراہتمام مظاہرے

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مختلف تنظیموں کے زیراہتمام مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر +سٹی رپورٹر)انجمن تاجران دہلی گیٹ کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدرعارف فصیح اللہ اوردہلی گیٹ کے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

صدر وہاج قریشی کر ر ہے ہیں،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ،وہاج قریشی نے کہا قر آن پاک پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے،تاجر برادری حرمت قرآن پر اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،تاجر برادری ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اور حکومت وقت ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے،مظاہرہ میں نا صر قریشی،صادق انصاری،شیخ مختیار،ففیق احمد،شہباز،اطہر،صداقت حسین،حاجی اسلم،نعیم قریشی نے شرکت کی۔تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت عامر روف،ہوسٹل ایسوسی ایشن کے صدررانا محسن کر ر ہے ہیں، عامر روف اوررانا محسن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ناروے میں قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت سزادی جائے اور ناروے سے ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں اورہم مرد حق نوجوان کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں،احتجاجی مظاہرہ میں ناروے ملک کاپرچم نذر آتش کیا گیا،مظاہر ہ میں اختر،محمد علی،امتیاز،اسلم،حاجی منصور،وقار حسین،شکیل گجر،محمد حاشر نے شرکت کی،عامر روف نے بتا یا کہ ہم بہت جلد ملتان میں تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کا ورکرزکنونشن رکھا ہیں جس کی صدارت چیئرمین عبداللہ گل کریں گے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان عبیدالرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کی جانب ناروے سفیر کی طلبی اور رسمی احتجاج کافی نہیں بلکہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ اس واقعے میں 1 ارب30 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجرو ح کیا گیا ہے۔ناروے میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلانے کے واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اقوام عالم قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے۔ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایمر سن کالج کے سامنے ناروے میں قر آن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے کیا۔انہوں نے مزید کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی یورپ میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔
مظاہرے