ڈیرہ:نئے ہسپتال کی تعمیر، نام فتح محمد بزدار رکھنے کی قرارداد اسمبلی میں منظور

ڈیرہ:نئے ہسپتال کی تعمیر، نام فتح محمد بزدار رکھنے کی قرارداد اسمبلی میں ...

  



خانیوال(بیورو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد کی ڈیرہ غازی خان میں نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد محترم سردار فتح محمد بزدار کے نام پر رکھنے کی قرار داد اسمبلی میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کثرت رائے سے منظور کر لی گی انہوں نے کہا کہ جو اچھا کام کرے اسے اس کا کریڈٹ ملنا چاہئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدام کیے انہوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی برادریوں کو عملی اقدام اٹھانا چاہئے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر