قطب پور:ٹرالرز میں خوفناک تصادم، ڈرائیور کی ٹانگیں کٹ گئیں

قطب پور:ٹرالرز میں خوفناک تصادم، ڈرائیور کی ٹانگیں کٹ گئیں

  



قطب پور(نامہ نگار)ٹرالردوسرے ٹرالر سے ٹکرا گیا، ڈرائیور کی ٹانگیں کٹ گئیں لودھراں خانیوال ایکسپریس وے قطب پور ٹول پلازہ پرٹرالر نمبری 3078جے یو بریک نہ لگنے کی وجہ سے آگے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔خوفناک تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور کی ٹانگیں کٹ گئیں ٹرک ہیڈ میں پھنسنے کی وجہ سے گیٹ کاٹ کر ڈرائیور کو نکال کرطبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایک ماہ کے دوران ٹول پلازہ پر10سے زائد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر