مختلف شہروں میں حادثے، دوبچوں سمیت 6افراد جاں بحق

مختلف شہروں میں حادثے، دوبچوں سمیت 6افراد جاں بحق

  



ملتان +رحیم یار خان+لودھراں (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان)مختلف واقعات میں بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔موضع ڈیرہ پور میں دو سالہ بچہ کھیلتا ہوا ریلوے ٹریک پر چلا گیا اور ٹرین کی زد میں آ کر بچہ جان بحق ہو گیا۔چاہ جھانگی والہ موضع ڈیرہ پو ر کا رہائشی 2 سالہ عبدالرحمن کا گھرریلوے ٹریک کے قریب تھا کھیلتا ہوا بچہ ریلوے ٹریک پر جا کھڑا ہوا کہ شالیمار ایکسریس سے ٹکرا گیا اور مو قع پر جان بحق ہو گیا۔پولیس نے لا ش ورثا کے حوالے کرکے کا روائی شروع کر دی ہے۔(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا نوعمرلڑکا ہسپتال میں دم توڑگیا‘ بھیل نگر کارہائشی12سالہ امروز جو کہ ٹی وی کاسوئچ لگا رہاتھاکہ اچانک بجلی کاکرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود امروز جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا۔دھنوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کہروڑ پکا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر محمود ولد اللہ وسایا 28 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے بے قابو ہوکر 55سالہ خاتون کو روند ڈالا‘ شدید زخمی‘ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی سنجر پورکی رہائشی 55 سالہ نعمت مائی کوسڑک کراس کرنے کے دوران تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجودنعمت مائی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے43افراد جن میں بستی امانت علی کی رہائشی31سالہ سمعیہ عدنان‘ غوثیہ کالونی کی40 سالہ صدف بی بی‘ کوٹ سبزل کی40سالہ جتنی مائی‘ مسلم چوک کی20سالہ تنزیلہ بی بی‘ اقبال نگر کی8سالہ انعم بی بی‘ میانوالی قریشیاں کا25سالہ محمد شاہد‘ فتح پورپنجابیاں کا30سالہ مبارک علی‘ صادق آباد کا32سالہ علی احمد‘ بنگلہ منٹھار کا20سالہ یاسر علی‘ دڑی سانگھی کا18سالہ اظہرعلی‘ اسلام نگرکا50سالہ محمد افضل‘ تھلواڑی چوک کا14سالہ عامرعلی‘ چک12پی کا85سالہ محمدصادق اوروشن بھیٹ کارہائشی18سالہ محمدبہروز وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔تیزرفتار ٹرالر اور ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر رکشہ اورموٹرسائیکل سوار روند ڈالا‘ خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق‘4 زخمی‘ ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ تھانہ ظاہرپیر کی حدود موضع محمد خان کی رہائشی شمیم مائی کے ساتھ پیش آیا جوموٹر سائیکل رکشہ پررابعہ بی بی‘ رانی مائی‘ محبوب احمد اور محمد عرفان کے ہمراہ سوار ہوکر قریبی رشتہ داروں کوملنے جارہی تھی کہ موضع محمدخان کے نزدیک تیز رفتار نامعلوم ٹریلر ڈرائیور نے بے قابو ہوکر انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رانی مائی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ دیگر شدیدزخمی ہوگئے‘ دوسرا واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجر پور کے رہائشی محمد عمرشہزاد کے والد کے ساتھ پیش آیا جہاں تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورخورشیداحمد نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار والد مختیاراحمد کوکچل ڈالا جس کے نتیجہ میں مختیاراحمد موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے‘ زخمی اور بیٹے کی رپورٹ پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر