نجی سکول مالک سے کم آمدن ظاہر کرنے پر جواب طلب

نجی سکول مالک سے کم آمدن ظاہر کرنے پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ ریونیو،ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے نجی سکول مالک کو کم آمد ن ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو جمزسکول سسٹم شمس آباد نزد پانی والی ٹینکی کے مالک غضنفر عباس چوہدری کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہیکہ آپ کا سکول قابل ٹیکس آمدن کمارہے ہیں جس پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان کوآخری جمع شدہ گوشوارے کا این ٹی این کی کاپی فراہم کی جائے اور موجود ہ سکول کی کرائے نامہ کا معاہدہ، موبائل نمبراور ای میل ایڈریس2روز میں فراہم کئے جائیں، ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں سکول مالک کو نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس2001 سیکشن 176 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔