زہریلا گجریلا کھانے سے4کمسن بچے بے ہوش

زہریلا گجریلا کھانے سے4کمسن بچے بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)زہریلا گجریلا کھانے سے ایک ہی گھر کے چار کمسن بچے بے ہوش‘ ڈاکٹروں نے تصدیق کردی۔ دکاندار کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

گئی‘ تفصیل کے مطابق سردار گڑھ کے رہائشی ملک آصف نے میڈیا کو بتایا کہ بلال سویٹ مارٹ سے آدھا کلو گجریلا خرید کیا اور گھر لے جاکر اپنے کمسن بچوں 6سالہ دعا فاطمہ‘3سالہ عبداللہ‘ 2سالہ حماد علی اور 2سالہ بھانجی زینب بی بی کو کھلادیا‘ زہریلا ہونے پر چاروں کمسن بچوں کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگیا اور وہ بے ہوش ہوگئے‘ جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔گجریلا میں زہر ہونے کی ڈاکٹروں نے تصدیق کردی‘ دکاندار کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔