24روزہ کلین وہاڑی مہم شروع ہوگئی

24روزہ کلین وہاڑی مہم شروع ہوگئی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے24روزہ "کلین وہاڑی مہم" کا آغاز کر دیا ہے۔"کلین وہاڑی مہم"کا آغاز شان چوک مسلم ٹاؤن سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ہر روز سیکنڈ شفٹ میں ایک وارڈ کی خصو صی صفائی کی جائے گی خصوصی صفائی کے دوران روڑھیاں وغیرہ اٹھائی جائیں گی تالابوں اور جوہڑوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا "کلین وہاڑی مہم" میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد سینٹری ورکر حصہ لیں گی انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہر وں کو صاف ستھرا بنا یا جائے گا "کلین وہاڑی مہم" کاروزانہ خود جائزہ لیا کروں گا "کلین وہاڑی مہم" میں ڈینگی اور سموگ کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی صفائی شہریوں کا درینہ مسئلہ ہے اسے فوری حل کیا جا رہا ہے ایم این اے طا ہر اقبا ل چوہدری نے اس مو قع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان جاری ہے صفائی مسلسل عمل ہے اسے ہر وقت جاری رہنا چاہیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنی چاہیے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ مخصو ص جگہوں پر پھینکیں انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت کے ساتھ عوام کو بھی کر دار ادا کرنا ہو گا ہمیں اپنے ماحول کو ہر صورت صاف ستھرا رکھنا ہے سیاسی و سماجی ورکر کو بھی اس مہم میں حصہ لینا چاہیے صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے حکو مت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کو ہر صورت کا میاب بنائیں گے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری کی قیاد ت میں سموگ و ڈینگی آگاہی بھی کی گئی اس مو قع پر اے ڈی سی ریو نیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، ایم اوز راناخلیل، شعیب اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد،ڈاکٹر فواد قریشی، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر،حافظ محمود احمد شاد، حافظ عبداللہ، ارشاد بھٹی، راؤ خلیل، شیخ جاوید بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر