ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے اختتام کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر معصوم شہریوں سے فراڈ کیا، نیب نے بن عالم ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے رکھا ہے،ملزمان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، ملزمان نے ملی بھگت سے شہریوں کو مہنگے داموں پلاٹس فروخت کئے، ملزمان اب تک 20 ہزار سے زائد پلاٹوں کے فارم فروخت کر چکے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی