سندر ڈ، کیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، وارداتوں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

سندر ڈ، کیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، وارداتوں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے ...

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سعودی پلٹ عارف کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارات،نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔بتایا گیاہے کہ موہلنوال ٹانگے والا اڈا کا رہائشی 40 سالہ عارف عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم تھا گزشتہ روز عارف چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا کہ رات گئے چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے اور تمام اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر اکھٹے کر کے نقدی زیورات لوٹ رہے تھے کہ عارف نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے، عارف کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ مزید براں شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلا م پو رہ میں نعما ن کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،ڈیفنس بی میں محمو د کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مسلم ٹا ؤ ن میں بشیر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں ما جدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،ریس کو رس میں سر ور کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،ما ڈل ٹا ؤ ن میں ظہیر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ95ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،شما لی چھا ؤ نی میں اعجا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن چھین لیا گیا۔ڈیفنس اے،گر ین ٹا ؤ ن اورگا ر ڈن ٹا ؤ ن سے گاڑیاں، شا د با غ،مستی گیٹ،ما ڈل ٹا ؤ ن،اچھر ہ،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،وحد ت کا لو نی،بر کی،منا واں،غا زی آ با د،گڑ ھی شا ہو،با غبا نپو رہ،نصیر آ با د اورغا لب ما ر کیٹ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی