سول لائنز ڈویژن سے مطلوب89ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث89ملزمان گرفتار کر لیئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے2پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے40ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے3کلوگرام سے زائدچرس اور287 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران3 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی بر آمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، پرائس کنٹرول،ہوائی فائرنگ،گداگری، کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر31 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔