چنیوٹ ٹھیکہ کیس،5ملزموں کی رہائی کی روبکار جاری

  چنیوٹ ٹھیکہ کیس،5ملزموں کی رہائی کی روبکار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کیس میں نامزد 5ملزموں عبدالستار،محمداسلم،محمد شاہد،سلمان غنی اورامتیاز احمد چیمہ کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔پانچوں ملزمان کی عدالت عالیہ نے 50،50لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں مچلکے عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیاتھا،گزشتہ روز عدالت نے مچلکے جمع ہونے پرملزمان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔یادرہے کہ چنیوٹ آئرن کمپنی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیرسبطین خان سمیت تمام ملزمان ضمانت پررہاہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -