فرنیچر کے مالک کیخلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شادی پر دینے کے لئے خریدا فرنیچر ناقص لکڑی کا نکلنے اور بعد میں واپس نہ کرنے پر حاجی اسحاق فرنیچر بند روڈ کے مالک سے 28نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔عدالت میں شریف ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے بلال شریف نے فرنیچر کے مالک کے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے مذکورہ بالا فرنیچر شاپ سے شادی پر دینے کے لئے تیارکروایاتاہم جو فرنیچر دیا گیا وہ ناقص نکلاجس پر شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
،شادی کا فرنیچر ناقص کوالٹی کا لینے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔