پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

  پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی،4167مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر136مقدمات درج،7گمشد ہ بچوں کواْنکے والدین سے ملوایا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر136ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر30افراد کے خلاف کاروائی کی، ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر4افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 63افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے4167سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ7گْمشدہ بچوں محمد عرفان، محمد جنید اسلم، محمدبوٹا، حیدر علی، علی حسن،محمد عمران اور بشارت کوانکے والدین سے ملوایا۔

پٹرولنگ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے361عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

مزید : علاقائی