پنجاب، 24گھنٹے میں 900 حادثات، 588افراد زخمی

  پنجاب، 24گھنٹے میں 900 حادثات، 588افراد زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 900روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 588افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 421ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 29 مسافر 457اور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ239ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 92حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 76حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1026متاثرین میں 843مرد اور183خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 200افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور509افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ317زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 712موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،83موٹر کاریں،29وین15مسافربسیں،28ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی