اے ایس آئی ہڈیارہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  اے ایس آئی ہڈیارہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)اینٹی کرپشن نے تھانہ ہڈیارہ کے اے ایس آئی عمران گجر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے ایس آئی نے خاتون کو نائب قاصد بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کراس کے بھائی سے رشوت وصول کی،دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن نے اشتہاری ملزم مزمل حسین کو بھی گرفتارکر لیا،ملزم نے جعلی کاغذات پر پولیس میں ملازمت حاصل کی۔مزمل حسین عدالت میں جرم ثابت ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔

مزید :

علاقائی -