تفریحی پارکوں کی حدود میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

تفریحی پارکوں کی حدود میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

  



لاہور(پ ر) ڈی جی لاہور مظفر خان کی ہدایات کے مطابق پی ڈی جیلانی پارک و ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد کی زیر نگرانی اے بلاک مسلم ٹاؤن پارک، ماڈل ٹاؤن انٹرنیشنل مارکیٹ کے قریب واقع پارک کی حدود میں کوارٹر اور دکانوں سمیت دیگر تجاوزات کے خاتمے کا آغاز پی ڈی جیلانی پارک و ڈائریکٹر زون 1 نے کروادیا۔انہوں نے کہا کہ پارکوں اور سیر و تفریحی کے مقامات پر کسی قسم کی تجاوزات ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ مستقل بنیادوں پر برقرار رہے گا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1