بیورو کریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آ سکتی،عظمیٰ بخاری

  بیورو کریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آ سکتی،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چودہ ماہ میں چار آئی جی اور تین چیف سیکرٹری تبدیل کردیے گئے ہیں۔بیوروکریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آسکتی۔نیب کے خوف سے کوئی افسر کسی سرکاری فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں۔جب آئے روز بیوروکریٹس کی گرفتاریاں ہونگی تو انتظامی امور کون سر انجام دے گا؟۔خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کوعمران خان نے تجربہ گاہ بنادیا ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف ”میاں نوازشریف“ ہیں۔عظمٰی بخاری نے آ ¾ی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر اپنے ردعمل میں کہا فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو گرفتار ہوئے ڈیرھ سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔نیب فواد حسن فواد اور احد چیمہ پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔وسیم اجمل کی حادثاتی گرفتاری نے بیوروکریسی کو مزید دلبرداشتہ کردیا ہے۔وسیم اجمل کو زبردستی وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1