آلودگی پھیلا نے والی 2فیکٹر یاں، ایل پی جی کی 8غیر قانونی دکانیں سیل، 11افراد گرفتار

  آلودگی پھیلا نے والی 2فیکٹر یاں، ایل پی جی کی 8غیر قانونی دکانیں سیل، ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائی جاری ہے۔ کاروائی کھوکھر روڈ بادامی باغ کے علاقے میں کی گئی۔کارروائی کے دوران02 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔ چودھری سٹیل ملز اور آمین آرتھ کو سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا کر حراست میں لے لیا گیا،کاروائی اے سی سٹی تبریز مری نے کی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔05 دکانوں کو سیل کردیا گیااور05 افراد کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔کارروائی بجری اڈہ راوی روڈ پر کی گئی۔ دریں اثناء تحصیل رائیونڈ کے علاقے میں اے سی رائے ونڈ عدنان بدر 03 غیر قانونی ایل پی جی شاپس کو سیل اور03 فلنگ مشینوں کو ضبط کرکے مقدمات کا اندراج کرا دیا اور 06 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1