چیئرپرسن چائلڈ بیورو کا دورہ فیصل آباد سنٹر،سہولیات کا جائزہ لیا

چیئرپرسن چائلڈ بیورو کا دورہ فیصل آباد سنٹر،سہولیات کا جائزہ لیا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے بیورو میں صفائی کے انتظامات اور بچوں کو مہیا کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ (سی پی آئی) فیصل آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات اور بچوں کے لئے بہترین رہائشی اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر سارہ احمد نے بچوں سے ملاقات کی اور مہیا کردہ سہولیات کے متعلق استفسار کیا۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور بات چیت کی۔ انہوں نے وہاں بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور بیڈ منٹن بھی کھیلی۔ دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کرنے کے لیئے تمام ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس میں کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں۔ سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کے افسران اور ملازمین کو پوری ایمانداری اور دل جمعی سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1