مانگا منڈی میں کریک ڈاؤن کے باوجود تجاوزات کی بھر مار، شہری پر یشان

  مانگا منڈی میں کریک ڈاؤن کے باوجود تجاوزات کی بھر مار، شہری پر یشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند روز بعد ہی دوبارہ تجاوزات مافیا،ویگنوں اورچنگ چی رکشوں والوں نے ملتان روڈ،ہسپتال روڈ اوررائے ونڈ روڈ پر قبضہ جما کر ٹریفک بلاک کرکے انتظامیہ کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا معززین علاقہ اور شہریوں نے کہا کہ دکانداروں کی جانب سے سایہ کے لئے لگائے جانے والے شیڈ اور سیڑھیاں تو توڑ دی گئیں لیکن ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیوں، رکشوں ٹیوٹا وویگن والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ہسپتال روڈ 50 فٹ کی بجائے سکڑ کر 20 فٹ رہ گئی ہے۔واصح رہے کمشنر آصف بلال لودھی اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان بدر نے جہاں آپریشن کیا تھا وہاں پھر تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھرمار ہے جو متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔