طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے
لاہور (لیڈی رپورٹر)سنی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ رام گڑھ کالونی شالیمارکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور ہزیل فورسز سکول سسٹم‘رائے ونڈ روڈکے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ میاں میر‘لاہور‘آر ایس ایل این گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ نزد جین مندر‘لاہور‘گورنمنٹ ایلمنٹری سکول‘ چونگی امرسدھو‘لاہور‘دی اسلامک سکول سسٹم‘ شریف پورہ‘ لاہور اورانگلش گرائمر سکول‘ شریف پورہ‘لکھوڈیر‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 490تھی۔