ریونیو ٹارگٹ مکمل کرکے عوام کو سہولیا ت دی جائیں، حافظ ممتازاحمد

  ریونیو ٹارگٹ مکمل کرکے عوام کو سہولیا ت دی جائیں، حافظ ممتازاحمد

  



لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے متعلقہ افسران کو ریونیو ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ صوبائی وزیر یکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز کی زیر صدارت اہم اجلاس سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریونیو ٹارگٹ،ریکوری، جاری اور نئے منصوبہ جات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریونیو افسران کی جانب سے صوبائی وزیر کولگژری ٹیکس،پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس،موٹر وہیکل ٹیکس،ایکسائز ڈیوٹی، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی،کاٹن فیس سمیت محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے دوسرے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔حافظ ممتاز نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو ٹارگٹ کو ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے اور عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ ریونیو ٹارگٹ کو پورا نہ کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وجیہ الحسن کنڈی،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زاہد حسین سمیت دوسرے متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1