پوری دنیا کے مسلمان سانحہ ناروے پر افسردہ ہیں،لیاقت بلوچ

  پوری دنیا کے مسلمان سانحہ ناروے پر افسردہ ہیں،لیاقت بلوچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ناروے میں قرآن کریم جلانے کا واقعہ گستاخی،نفرت اور تعصب کاقبیح فعل ہے۔یہ عالمی سطح پر ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے پوری دنیا کے مسلمان اس واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہیں اور نوجوان اسلام سے محبت و عشق کے جذبات رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ناروے ایسا ملک ہے جو مثالی جمہوری اور بین المذاہب پر کام کرنے والا یورپی ملک ہے لیکن اس واقعہ نے ناروے کو داغدار کر دیا ہے یورپ اور امریکہ میں آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری مذہبی تعصبات،اشتعال انگیزی اور فساد پیدا کیا جا رہا ہے مذہب کی توہین اور مقدس ہستیوں کے عزت اور مقام کو مجروح کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر، بنیادی اظہار رائے کے حق کا غلط استعمال ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں دنیا سن لے اہل ایمان قرآن کریم، حضرت محمد?، عصمت انبیاء اور شعائر اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دنیا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے اور دنیا کو امن کاگہوارا بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہی کانفرنس،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بہت اچھے خطاب کیے لیکن اس کا کوئی فالو اپ نہیں،کوئی اقدام نہیں اور اپنی ہر اچھی تقریر کے بعد بھی یوٹرن پالیسی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان احترام کے تعلق اور انسانی معاشروں میں امن اور یکجہتی کا تقاضا ہے کہ بلا تاخیر عالمی سطح پر قانون سازی کے لیے مہم اور دباو بڑھایا جائے قرآن کریم،ناموس مصطفے?،شعائر اسلام کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مہم جہاں مسلمانوں کے مذہبی حق کو تحفظ دے گی وہیں عالم اسلام کے اتحاد اور امت کی یکجہتی کا راستہ بھی ہموار کریگی ملی یکجہتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں 115 دن سے جاری کرفیو لاک ڈا?ن اور مودی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔قومی کشمیر پالیسی، قومی قیادت کا متحد ہونا اور سفارتی محاذ پر واضح دوٹوک موقف کا روڈ میپ دینا مسئلہ کشمیر کا حل ہے حکومت کے لیے جہاد فی سبیل اللہ سے فرار ذلت و رسوائی کا باعث بنے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں جو بحران مسلسل بڑھ رہے ہیں قومی وحدت پارہ پارہ ہے اس کا واحد علاج ریاست مدینہ کے نظام کے نفاذ میں ہے حکومت اس سے انحراف نہ کرے ملی یکجہتی کونسل اپیل کرتی ہے کہ جمعہ کے روز عظمت قرآن،تحفظ قرآن کے موضوع پر خطیب حضرات جمعہ کے خطاب کا موضوع بنائیں اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قرآن کریم اٹھا کر پر امن مظاہرہ کیا جائے ملی یکجہتی کونسل نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جدید ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا کو عظمت مصطفے و قرآن کو عام کرنے کا ذریعہ بنائیں۔ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے تحفظ قرآن اور عظمت قرآن پر ایک یادداشت ناروے کے سفارتخانے اور یورپی یونین کے سفیر کے بھجوائی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں شریک قائدین کا کہنا تھا کہ مغرب کا توہین اسلام کے حوالے سے رویہ تضاد پر مبنی اور منافقانہ ہے ایک جانب مغرب کے بہت سے ممالک میں ہولوکاسٹ پر تحقیق اور بات کرنا بھی جرم ہے جبکہ اس کے برعکس مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو نہ فقط تحفظ فراہم کیا جاتا ہے بلکہ ایسا کرنے والوں کو مغربی ممالک میں پناہ دے کر اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ بھی کیا جاتا ہے مغرب کو اس روش کو ترک کرنا ہوگا۔اس موقع پر اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی،تنظیم اسلامی کے رہنماء ریاض حسین، البصیرہ کے سربراہ ثاقب اکبر،تحریک جوانان پاکستان کے رہنماء مفتی عمران سندھو، جمعیت علمائے

مزید : میٹروپولیٹن 1